Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا، دوسرے مرحلے میں ہزاروں افغان باشندے افغانستان واپس چلے گئے

خیبر پختونخوا سے دوسرے مرحلے میں ہزاروں افغان باشندے افغانستان واپس چلے گئے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے میں 37 ہزار 906 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز مختلف بارڈرز سے وطن واپس گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق 20 ہزار 243 غیر قانونی تارکین وطن کو براستہ طورخم افغانستان بھجوایا گیا، ستمبر 2023 سے اب تک 5 لاکھ 49 ہزار 932 مہاجرین افغانستان جا چکے ہیں۔

گزشتہ روز طور خم سرحد سے 606 غیر قانونی تارکین کو افغانستان بھجوایا گیا، محکمہ داخلہ کے مطابق 243 افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز کو بھی واپس وطن بھیجا گیا۔

Related posts

ای او بی آئی پنشنرز کیلئے خوشخبری، یکم ستمبر کو اضافے کے ساتھ تمام واجبات بھی ملیں گے

Mobeera Fatima

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

زیر تعمیر نئے اسپورٹس اسٹیڈیم کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان، سونے کا تاج بھی پہنایا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment