Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مارگلہ ہلز پر آگ لگانے کے شک میں 3 افراد گرفتار

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شک میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں ایک بار پھر آگ لگ گئی ہے، جسے بجھانے کے لیے پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کا آگ بجھانے کے عمل کا جائزہ لینے کے دوران کہنا تھا کہ آگ کو محدود رکھنے کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

عرفان میمن کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں، گرمی کی شدت اور ہوا میں تیزی کی وجہ سے آگ پھیل بھی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگانے والے 15 افراد کے خلاف دو روز قبل بھی مقدمات درج کروائے گئے، پہاڑیوں پر آگ لگنے سے متعلق آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی ای الیون کے بالکل سامنے مارگلہ کی پہاڑیوں پر 15 مقامات پر آگ لگی تھی۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے 15 مقامات پر آگ لگنے کا نوٹس لیا گیا تھا۔

 

Related posts

بنوں ، پولیس اسٹیشن کے قریب آئی ای ڈی نصب کرتے وقت دھماکا ، دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

190 ملین پائونڈز کیس ، نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی

Mobeera Fatima

عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment