Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بیرون ملک سے آنیوالوں کو ایک سے زائد موبائل فون اجازت مل گئی

چیئرمین ایف بی آر نے بیرون ملک س ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روک دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نے کسٹم کے بیگیج رولز 2006 میں مجوزہ ترامیم واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے ، ذرائع  کا کہنا ہے کہ موجودہ رولز 2006 کے تحت بیرون ملک سے آنے والوں کو 2 موبائل فون لانے کی اجازت برقرار ہے۔

اس کے علاوہ چیئرمین ایف بی آر نے 1200 ڈالر سے زائد کی کمرشل اشیاء پر پابندی کی تجویز واپس لینے کی ہدایت کر دی اور رولز میں مجوزہ ترامیم واپس لے کر مشاورت کرکے دوبارہ پیش کرنے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو ایف بی آر نے بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے ایک موبائل فون لانےکی اجازت دی گئی تھی۔

Related posts

کل کے بعد غزہ حماس کے بغیر ہوگا، زیر قبضہ 75 فیصد علاقہ خالی کردیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

Mobeera Fatima

احتساب عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو پیشی سے مستقل استثنیٰ دے دیا

Mobeera Fatima

مومنہ اقبال سے حساس سوال، ندا یاسر ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں

Mobeera Fatima

Leave a Comment