Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ محکمہ صحت بلوچستان کے حکام نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے بلوچستان انسٹیٹیوشنل ریفارمز ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور شعبے میں بہتری کے لیے زیر التوا 12 مسودہ قانون پر کام تیز کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں بہتری ضروری ہے۔ اور ہیلتھ سیکٹر ریفارمز یونٹ کو جلد فعال کیا جائے۔ عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے عوامی مفاد کے برعکس کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اور انفرادی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے “کی پرفارمنس انڈی کیٹرز” تشکیل دیئے جائیں۔

Related posts

کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

Mobeera Fatima

حکومت نے ترمیم کیلئے 11 ووٹ خرید لئے تھے ، حصہ نہ لیتے تو بہت گندا مسودہ آتا ، مولانا فضل الرحمن

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 504 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment