Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر بیلا روس روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلا روس روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف 10 اور 11 اپریل  کو بیلا روس کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔ وہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ سرکاری دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیلا روس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔ شہباز شریف اور میزبان صدر کے درمیان پاکستان میں سرمایہ کاری،  معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔

Related posts

فوڈ ڈیلیوری ایپ سے لاکھوں کا فراڈ، دو سال تک مفت کھانے کی انوکھی واردات

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

بھارتی شہر پٹنہ میں طبی سائنس کا انوکھا کیس ، شہری کی آنکھ سے دانت نکالنے کی سرجری

Mobeera Fatima

Leave a Comment