Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مظاہرین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سیکیورٹی ذرائع

اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ مظاہرین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کی خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے۔ ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ جبکہ گزشتہ رات آپریشن میں آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا۔ اور گرفتار شرپسندوں سے آنسو گیس کے شیل، اسلحہ، غلیلیں اور پتھر برآمد ہوئے۔ خیبر پختونخواکے سرکاری ملازمین اور اہلکار بھی احتجاج کا حصہ تھے۔

گرفتاریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے 400 شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ اٹک سے 410، چکوال سے 44 اور مری سے 3 شرپسند گرفتار ہوئے۔ میانوالی سے 8 شرپسند گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا

Mobeera Fatima

ہمارے ارکان نے کروڑوں کی پیشکش ٹھکرا دی ، بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت مزید سستا، قیمت 590 روپے کلو مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment