Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاکستان اور کینیڈا کے مابین میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور کینیڈا کے مابین میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نیوریارک میں صبح سویرے مطلع صاف ہے اور سورج اپنی آب و تاب سے چمک رہا ہے۔

پاک کینیڈا میچ دیکھنے کیلئے مداحوں کی اسٹیڈیم آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہےگا ۔نیویارک میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے دونوں میچز ہار چکا ہے اس میچ میں شکست کی صورت میں قومی ٹیم میگا ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

پہلے میچ پاکستان کو امریکا نے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ رنز سے ہرایا تھا۔

Related posts

ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ ، آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں ، راشد خان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Mobeera Fatima

میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفیں ہونے لگیں

admin

Leave a Comment