Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاک ایران تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ایران پاکستان سے مکئی کی درآمد سے تجارتی شعبے میں اضافہ کر سکتا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر سے ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان چیمبرز کے وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔ زائرین کی سہولت کے لیے مشہد میں آفس کھولنے کا پلان خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان سے مکئی کی درآمد سے تجارتی شعبے میں اضافہ کر سکتا ہے۔ اور دونوں ممالک کے درمیان طلبا اور اساتذہ کے وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Related posts

پیرس اولمپکس، امریکا 27 گولڈ، 35 سلور، 32 برانز میڈلز کے ساتھ سرِفہرست

Mobeera Fatima

ملک میں موسم سرد رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

Mobeera Fatima

عالمی سطح پر معاشی بے یقینی اور جغرافیائی تنازعات سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment