Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شنگھائی میں طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچادی

طاقتور ترین سمندری طوفان ’بے بینکا‘ نے چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں تباہی مچا دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سمندری طوفان کو 1949 کے بعد سے سب سے زیادہ طاقتور طوفان قرار دیا گیا ہے۔

سمندری طوفان کے زیر اثر 151 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی طوفانی ہواؤں سے درخت، عمارتوں کی کھڑکیاں، اشتہاری بورڈز اڑ گئے، تیز ہواؤں کی وجہ سے سڑک پر چلتا ٹرک بھی اُلٹ گیا۔ راہ گیروں نے درختوں، کھمبوں کے سہارے خود کواڑنے سے بچایا۔

سمند ری طوفان کے باعث تمام پروازیں اور ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا جبکہ 4 لاکھ سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ مشرقی چین میں طوفانی ہواؤں، شدید بارش اور ساحلی سیلاب کی ریڈ وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

سمند ری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں 12 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ چینی محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 13 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

گوشوارے جمع نہ کروانے پر 26 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نااہل قرار

Mobeera Fatima

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی ، مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرنیوالے بھارتی رافیل طیارے فرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment