Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں ، عوام کو کیا ریلیف دینگے ، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں ، عوام کو کیا ریلیف دیں گے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے بارہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی پوچھنے والا ہے نہ بتانے والا ہے ، پنجاب میں 13 ارب روپے کا بجٹ صفائی ستھرائی کا ہے ، عید کے تین دنوں کے اوپر 30 ارب روپیہ خرچ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں جس طرح سے ٹرائل چلایا جا رہا ہے ، اس سے بہتر ہے آپ ٹرائل ملٹری کورٹس میں بھجوا دیں ،پہلے کبھی ایسے مقدمات میں ٹرائل نہیں کیا گیا ، بدترین حالات ہو چکے ہیں، ٹرائل عجیب طریقے سے چل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز وزیراعظم کا جہاز ایسے استعمال کر رہی ہیں جیسے ٹیکسی ہو۔

Related posts

پنجاب کے اسکولوں میں ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوامیں موسم گرم کی تعطیلات کااعلان

admin

زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ، کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

Leave a Comment