Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 2 ہزار 144 روپے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 80 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 507 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Related posts

سول سیکرٹریٹ ملازمین کی مطالبات کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال

Mobeera Fatima

تحریک انصاف بلوچستان کے صدر دائود شاہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتار

Mobeera Fatima

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، بھارت کے پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے سے انکار پر شاہد آفریدی کا ردعمل

Mobeera Fatima

Leave a Comment