Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آٹا سستا ہونے کے تناسب سے روٹی کی قیمت کم کی جائے ، مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کی قیمت میں کمی لانے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلیٰ  نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کی قیمت کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دینے کے علاوہ مرغی، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے کہا کہ غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا لیتا تھا، چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا، مجھے یہ ہرگز برداشت نہیں، روٹی کے نرخ تاریخ کی کم ترین سطح پر لائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آٹے کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست غریب عوام کو پہنچنا چاہیے، آٹا سستا ہونے کے تناسب سے روٹی کا نیا ریٹ مقرر کیا جائے گا۔

 

Related posts

عمران خان کی مزید 6 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

Mobeera Fatima

ملیر جیل سے فرار ہونیوالے مزید 4 قیدی گرفتار ، 68 تاحال مفرور

Mobeera Fatima

تین دن کے اندر گندم کی قیمت میں بڑی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment