Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

افغان مہاجرین کی جرمنی میں موجودگی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

برلن: جرمنی نے ملک میں افغان مہاجرین کی موجودگی کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ افغان مہاجرین کی غیرقانونی سرگرمیوں کے پیش نظر جرمن حکام نے انتباہ جاری کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کی وزیر داخلہ نینسی فیسر نے پارلیمانی اجلاس میں کہا کہ مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث افغان مہاجرین کی واپسی کا منصوبہ جاری رکھیں گے۔ اور مزید افراد کو ملک بدر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی غیرقانونی سرگرمیاں اندرونی سیکیورٹی اور ملکی سالمیت کے لیے خطرہ بن رہی ہیں۔ جرمن حکومت نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 28 مجرموں کو ملک بدر کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی میں حملے کے بعد جرمن حکام کی جانب سے افغان باشندوں کی بیدخلی شدت اختیارکرچکی ہے۔ جرمنی اور روس میں دہشتگرد حملوں کے بعد عالمی سطح پر افغان شہریوں کے متعلق خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس ایک لاکھ ، 24 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

29 ارب ڈالر کے ساتھ چین پاکستان کو قرض دینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا، عالمی بینک

Mobeera Fatima

وفاقی کابینہ میں 2 خواتین سمیت مزید 10 ارکان کو شامل کئے جانے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment