Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

دوران کاروبار انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کی کمی ہو گئی، ڈالر سستا ہونے سے  278روپے50پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم ہوگئی، وفاقی بجٹ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 1000 پوائنٹس اضافے سے مارکیٹ پہلی بار 77 ہزار کا سنگ میل عبور کرگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بجٹ کے دوسرے روز بھی تیزی دیکھی جارہی ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور کرگئی۔

کاروبارکےدوران انڈیکس 77ہزار 281پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھاگیا۔ واضح رہے کہ وفاقی بجٹ پیش ہونے کے اگلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ اضافے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 76 ہزار 208 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 65 کروڑ شیئرز کے سودے 30 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 349 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 133 ارب روپے ہے۔

Related posts

اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحٰی پر تعطیلات کا اعلان کردیا

admin

وفاقی بجٹ میں تنخواہ اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافہ زیر غور

admin

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment