Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں 94 ہزار کی حد بحال ، ڈالر مزید سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر زبردست تیزی کا رجحان ، 94 ہزار کی حد بحال ہو گئی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں837 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 94 ہزار 8192 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز پہلے سیشن میں انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا تاہم دوسرے سیشن میں کاروبار میں تیزی آئی جس سے انڈیکس میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے ، انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 80 پیسے پر آ گئی ہے۔

Related posts

گورنر پنجاب کا ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے اور گاڑی کا تحفہ

Mobeera Fatima

پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

مختلف شہروں میں بارش ، نشیبی علاقے زیر آب، گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment