Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 78 ہزار کی حد بحال ، ڈالر سستا ہو گیا

روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کے باعث انڈیکس نے ایک بار پھر 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 74 پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 203 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے 100 انڈیکس بڑھ کر 78 ہزار 15 کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ مندی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 77 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 

Related posts

زرعی ٹیکس کی شرح کارپوریٹ سیکٹر کے برابر ، پاکستان نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا

Mobeera Fatima

حجاج کرام کی واپسی شروع ، جدہ سے پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

Mobeera Fatima

قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے قابل تعریف ، پوری قوم ساتھ کھڑی ہے ، صدر زرداری

Mobeera Fatima

Leave a Comment