پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک بار پھر 72 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 692 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد انڈیکس 72 ہزار 594 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 71 ہزار 902 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، انٹر بینک میں ڈالر مزید 11 پیسے سستا ہونے سے 278 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔