Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 69 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 69 ہزار کی حد کو چھو لیا ، دوسری جانب ڈالر قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 980 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ،69 ہزار ،283 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تھا ، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 38 ہزار 303 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی سلسلہ برقرار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت 280 روپے ، 40 پیسے ہو گئی۔

Related posts

حکومت کا بیرونی قرض مالی سال 24 میں 277 روپے کم ہوا ہے، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

پاکستانیوں کی ماہانہ فی کس آمدن میں 7 ہزار 544 روپے تک اضافہ

admin

Leave a Comment