Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا معاملہ،بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کیلئے قومی اسمبلی میں بل جمعہ کو پیش کیا جائے گا۔

  پارلیمانی ذرائع کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد17سے بڑھا کر 23کی جائےگی،سپریم کورٹ میں  چیف جسٹس سمیت 23ججز پر مشتمل ہوگی، ججز کی تعداد بڑھانے کا بل حکومت کی جانب سےپیش کیا جائے گا، بل نجی کارروائی کےدن بیرسٹر دانیا ل چودھری پہلےہی پیش کر چکے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں بھی ترمیم پر مشاورت جاری ہے،بل کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی اجلاس میں جمعے تک توسیع کردی گئی،ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق اجلاس آج ختم ہو جانا تھا۔

Related posts

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

Mobeera Fatima

فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ، قیمت 2 لاکھ ، ساڑھے 61 ہزار ہو گئی

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment