Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ اور سینیٹر محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے بطور اعتراض کیس درخواست پر سماعت کی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست گزار پر متاثرہ فریق نا ہونے کا اعتراض عائد کر رکھا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ نااہل قرار دینے کی درخواست شہری مشکور حسین نے ماہر قانون ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزارتِ داخلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور محسن نقوی فریق کو بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔ سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت وہ پی سی بی کے چیئرمین تھے۔

شہری نے مؤقف اپنایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 کےتحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔ لاہور ہائی کورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

Related posts

سرکاری نرخنامہ نظرانداز، آلو پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

موبائل فون کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی

admin

تحریک انصاف آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی ، قافلوں کی آمد جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment