Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومتِ پاکستان بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

بنگلادیش کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا پہلا باضابطہ بیان سامنے آگیا ہے۔ دفترِ خارجہ کی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اُمید ہے بنگلادیش میں حالات پُرامن اور تیزی سے معمول پر آئیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ یقین ہے بنگلادیشی عوام کا جذبہ اور اتحاد انہیں ہم آہنگ مستقبل کی طرف لے جائے گا۔

خیال رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد تاریخی عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ دنوں مستعفی ہونے کے بعد ملک سے فرار ہوگئی تھیں۔ جس کے بعد فوج نے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی طلبہ کے مطالبے پر نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری سیٹ اپ کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

Related posts

جیسن گلیسپی سمیت پاکستانی غیر ملکی کوچز کل آسٹریلیا روانہ ہونگے

Mobeera Fatima

سینیٹ نے اپوزیشن کی مخالفت اور واک آؤٹ کے باوجود چار بل منظور کر لیے

admin

ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment