Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے ، ہمارا واحد مطالبہ نئے انتخابات ہیں ، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ نئے الیکشن ہمارا واحد مطالبہ ہے ، کسی سے بھی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل جمہوریت کیخلاف ڈرون حملہ اور پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے اس ایکٹ کو ہر جگہ چلینج کریں گے۔ یہ قانون اور آئین کے مکمل منافی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا چوری کیا ہوا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ شہباز شریف، مریم نواز یہ سب لوگ کدھر بھاگیں گے؟ حسینہ واجد تو بھارت چلی گئی تھیں لیکن ادھر سے ہیلی کاپٹر نہیں جائے گا۔

Related posts

جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ ، ہوائی فائرنگ ، ڈبل سواری پر پابندی

Mobeera Fatima

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، جنوبی افریقہ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا کا بجٹ کل پیش ہوگا، تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ زیر غور

admin

Leave a Comment