پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج پرل میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں واپسی ہو چکی ہے، پاکستانی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے سخت محنت کرنا پڑے گی،پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی قیادت مارکرم کریں گے جبکہ قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو صفر سے ہرایا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ بارش کی وجہ سے نہ ہو سکا۔ دونوں ٹیم کے درمیان پہلا ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق پانچ بجے شروع ہو گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 19 دسمبر کو سپر سپورٹس پارک، سنچورین جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 دسمبر کو وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔