Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

59 ہزار 471 روپے کے بجلی بل نے ریحام خان کو بھی پریشان کردیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے 59 ہزار 471 روپے کے بجلی کے بل نے انہیں پریشان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے اپنے جون کے بجلی کے بل کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں شہباز حکومت کو بے حس قرار دیا۔

ریحام خان نے لکھا کہ ‘مجھے ابھی جون کے مہینے کا بجلی کا بل موصول ہوا ہے۔ میں اپنے لاہور والے گھر میں صرف 12 دن رہی ہوں اور ایک کمرے میں صرف ایک اے سی استعمال کیا ہے جو کہ بالکل نیا ہے۔’

انہوں نے سوال کیا کہ یہ لاہور کی بات ہے، کراچی جیسے شہر میں اگر ایک شخص جس کی کمائی 1 یا 2 لاکھ ہے اور چھوٹے بچے اسکول یا کالج میں پڑھتے ہیں وہ یہ کیسے برداشت کر سکتا ہے یا ایک ریٹائرڈ پنشنر یہ کیسے برداشت کر سکتا ہے؟

مسلم لیگ ن کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت مجرمانہ بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 2 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

ایس سی او کانفرنس، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پلان ترتیب دیدیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment