Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

چیخ کی گونج نے دنیا ہلا دی، آسٹریلوی شہری نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ جوزف میکگریل-بیٹیپ نے 122.4 ڈیسیبل کی بلند آواز میں چیخ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

جوزف نے یہ ریکارڈ سات کوششوں کے بعد قائم کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کوشش کے بعد کئی دن تک ان کی آواز متاثر رہی۔

انہوں نے بتایا، “اس عمل کی مشق کرنا ممکن نہیں ہے، عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے آپ کو اپنی پوری آواز اسی ایک دن کے لیے محفوظ رکھنی پڑتی ہے۔”

جوزف نے بتایا کہ انہوں نے مختلف الفاظ آزمانے کے بعد “Now” کا انتخاب کیا۔ یہ ریکارڈ 2 مئی کو ایک ریڈیو اسٹوڈیو میں پیشہ ور صوتی انجینئر اور گواہوں کی موجودگی میں ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے جمعہ کو اس کی باضابطہ تصدیق کی۔

122.4 ڈیسیبل کی یہ آواز گرجدار بادلوں یا چین سا (Chain Saw) کی آواز کے برابر سمجھی جاتی ہے۔

یہ جوزف کا پہلا عالمی ریکارڈ نہیں۔ 2019 میں انہوں نے 60.03 سیکنڈ میں 10 تیر اندازی کے ہدف مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا، تاہم صرف نو ماہ بعد ایک سات سالہ بچے نے ان کا یہ ریکارڈ توڑ دیا۔

Related posts

سعودی عرب اور قطر کا شام کے ذمے عالمی بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

ایرانی صدر کی وفات، اقوامِ متحدہ میں ایک منٹ کی خاموشی پر اسرائیل کی تنقید

admin

غزہ ، اسرائیلی طیاروں کی نماز فجر میں مصروف فلسطینیوں پر بمباری ، 100 شہید

Mobeera Fatima

Leave a Comment