Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفرفیس میں 10 فیصداضافے کا فیصلہ کر لیا گیا، محکمہ ایکسائزنے موٹروہیکل ٹرانسفرفیس میں اضافے کی سمری ارسال کردی۔

موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس 150سے500روپے کی جائے گی جبکہ 1ہزار سی سی کارکی ٹرانسفرفیس 1200 سے2500روپے مقررکی جائے گی۔ اس طرح موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافے کا امکان ہے۔

کمرشل گاڑی کی ٹرانسفرفیس 4 سے5ہزارروپے کی جائے گی جبکہ 1000سی سی سے 1800سی سی تک گاڑی کی ٹرانسفرفیس 2 سے 5 ہزار اور اس کے علاوہ 1800سی سی سے اوپروالی گاڑی کی ٹرانسفرفیس3سے10ہزارمقررکرنے کی سفارشات بھیج دی گئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں کے لئے کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس کے اجراء کے عمل کی جامع تشکیل نو شروع کر دی تھی،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے گاڑیوں کیلئے متعارف کروائی گئی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس کا اجرا روکتے ہوئے شہریوں کو گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کسی بھی جگہ سے خود بنوانے کی اجازت دیدی تھی۔

گزشتہ ماہ بھی محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ کی فیس میں ڈیڑھ گنا اضافہ کردیا تھا،محکمہ ایکسائز نے صارفین پر 770روپے کا بوجھ ڈال دیاتھا، محکمہ ایکسائز اس سے قبل 530روپے کارڈ کی فیس وصول کرتا تھا۔

Related posts

بغیر مداخلت ملاقاتیں ، عمران خان کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

غزہ ، نہتے فلسطینیوں پر بموں کی بارش ، مزید 40 شہید ، درجنوں زخمی

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 7 روپے کلو مہنگا، انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment