Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیار سے متعلق توہین عدالت کیس میں جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں۔

سپریم کورٹ میں عدالتی بینچز کے اختیار سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، عدالتی حکم پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذرعباس عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالتی معاونین مقرر کرنے پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ جو عدالتی معاونین مقرر کیے گئے وہ 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست گزاروں کے وکلا ہیں۔

ان کے اعتراض پر عدالت نے مزید 2 عدالتی معاون خواجہ حارث اور احسن بھون کو مقرر کر دیا۔جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس میں کہا کہ اور کوئی معاونت کرنا چاہتا ہے تو کر سکتا ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں بطور پراسیکیوٹر پیش ہو سکتا ہوں، قانونی سوال پر عدالت کی معاونت آرٹیکل 27 اے کے تحت کر سکتا ہوں، توہین عدالت کیس میں بطور اٹارنی جنرل میری پوزیشن مختلف ہے۔

Related posts

ڈبلیو ایچ او کا خسرہ و روبیلا مہم کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار طبی کارکنان کی تربیت کا آغاز

Mobeera Fatima

سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

اوور بلنگ قابل قبول نہیں، ملوث افسران کے خلاف کارروائی ہو گی، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment