Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ملک پر قرضے اور واجبات 85836 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے

ملک پر قرضے اور واجبات 85836 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں قرضوں اور واجبات میں 7 ہزار417 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک پر قرضے اور واجبات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں،اسٹیٹ بینک کی دستاویزکے مطابق ستمبر2024 تک پاکستان پرقرضے اور واجبات 85 ہزار 836 ارب روپے ہوگئے۔

ستمبر2024 تک ملک پر مقامی قرضہ 47 ہزار 536 ارب روپے اورغیر ملکی قرضہ 33 ہزار 722 ارب روپے تھا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک پاکستان پر واجبات 4 ہزار 484 ارب روپے تھے۔

اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق ستمبر 2023تک ملک پر قرضوں اور واجبات کاحجم 78ہزار419ارب روپے تھا۔

Related posts

مرغی کی قیمت پھر بڑھ گئی، انڈے بھی مزید مہنگے

Mobeera Fatima

یکم دسمبر سے پٹرول 3.15 اور ڈیزل 3.20 روپے مہنگا ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر پر 5 فیصد سود ، قرضہ 10 سال میں واپس ہو گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment