Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز نیلامی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز نیلامی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی فائل چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو بھیج دی۔نیب نے بحریہ ٹاؤن کی پانچ پراپرٹیز کی کل 7 جولائی کو نیلامی کیلئے نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہرکا کہنا تھا کہ میں نے یہ کیس پہلے انٹراکورٹ اپیل میں سن رکھا ہے،انہوں نے  استفسار کیا کہ کیا آپ نے پہلے رٹ پٹیشن فائل کی تھی؟

وکیل نے کہا کہ ہماری پہلی رٹ پٹیشن پر پہلے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فیصلہ کیا تھا،نیب پراسیکیوٹر  نے کہا کہ عدالت اگر حکم کرے گی تو میں معاونت کروں گا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ کیا پہلے انٹراکورٹ اپیل دائر ہوئی تھی؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ وہ کیس سپریم کورٹ میں زیرالتواء ہے، اُس میں بھی یہی استدعا کی گئی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے وہ درخواست مسترد کر دی تھی۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ چیف جسٹس آج موجود ہیں، ہم یہ کیس ان کے سامنے فکس کرتے ہیں،ہم فائل بھیج رہے ہیں آج ہی آپ کی درخواست پر سماعت ہو جائے گی،چیف جسٹس پہلے بھی اس متعلق کیس سن چکے ہیں مناسب ہو گا وہی سنیں۔

Related posts

وزیراعظم نے کل نیشنل اکنامک کونسل کی پہلی میٹنگ طلب کرلی

admin

محکمہ داخلہ پنجاب نے محفوظ پنجاب ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کر لیا

Mobeera Fatima

سکیورٹی وجوہات ، کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس تیسرے روز بھی معطل

Mobeera Fatima

Leave a Comment