Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے میں 9 افراد ہلاک ، متعدد زخمی، یوکرینی فضائیہ

روس نے یوکرین پر رات بھر ایک بڑا فضائی حملہ کرتے ہوئے 68 میزائل اور 351 ڈرون داغ دیے، جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

یوکرینی فضائیہ کے مطابق روسی افواج نے مختلف شہروں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ حملوں کے دوران فضائی دفاعی نظام نے متعدد میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ کیا، تاہم کئی ہتھیار اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہے، جس سے رہائشی علاقوں میں شدید تباہی ہوئی۔

حکام کے مطابق حملوں میں متعدد رہائشی عمارتیں تباہ یا بری طرح متاثر ہوئیں، جبکہ درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ، امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے حالیہ دنوں میں فضائی حملوں کی شدت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث شہری علاقوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب روس کی جانب سے اس حملے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں ایک بار پھر شدت آ رہی ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے اہم اہداف پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔

Related posts

امریکہ،عدالت سے شخص کو بچا کرفرارکروانے کے جرم میں خاتون جج گرفتار

Mobeera Fatima

70 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا،حزب اللہ کا دعویٰ

Mobeera Fatima

اسرائیل کے زمینی اور فضائی حملے ، روٹی کیلئے قطار میں کھڑے 8 فلسطینیوں سمیت 50 شہید

Mobeera Fatima

Leave a Comment