پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر 99 ہزار کی حد عبو کر لی ، دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، تاہم کچھ دیر بعد انڈیکس میں 800 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہو جس سے انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 98 ہزار سے زیادہ پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔