Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

امریکا میں کھیلے جانے والے میجر لیگ کے دوران کیرون پولارڈ نے 700 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔

وہ ایم ایل سی میں ایم آئی نیو یارک کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سان فرانسسکو الیون کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پولارڈ نے 16 گیندوں پر 34 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ بھی دکھائی۔

Related posts

جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں سے 3 بم برآمد

Mobeera Fatima

سوئی سدرن نے گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا

Mobeera Fatima

ججز سنیارٹی کیس ، عمران خان نے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment