Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شعیب شاہین سمیت 80 پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کا مقدمہ ، 10 گرفتار

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے بعد شعیب شاہین سمیت پی ٹی آئی کے 80 کارکنوں کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا جس میں اقدام قتل اور ڈکیتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ، 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، مقدمہ سی ٹی ڈی اسلام آباد بھجوایا جائے گا۔

مقدمے  کے مطابق مظاہرین نے اہلکار سے آنسو گن چھینی اور دھکم پیل کی، مظاہرین نے سب انسپکٹر کی وردی پھاڑ دی تھی اور ایک اہلکار سے ٹئیر شیٹ چھینی اور پولیس اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھانے کی کوشش کی گئی۔

مقدمے کے مطابق مظاہرین نے راستہ بلاک کرکے ٹریفک بند کر دی تھی ، اس کے علاوہ شرکاء نے دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی کی۔

Related posts

دوہری شہریت والے عدالتوں میں بیٹھے ہیں ، الزامات سے کام نہیں چلے گا ، مداخلت کے ثبوت دیں ، فیصل واوڈا

admin

کارساز ٹریفک حادثہ، ملزمہ کے شوہر کی حفاظتی ضمانت منظور

Mobeera Fatima

شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنیکا حکم ، درج مقدمات کی رپورٹ طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment