Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

‘عارضی جنگ بندی قبول نہیں،’ ایران نے پاکستان کی تجویز پر غور شروع کر دیا

ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ عارضی جنگ بندی کے بدلے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے تیار نہیں، جبکہ پاکستان کی جانب سے پیش کردہ منصوبے پر غور جاری ہے۔

رائٹرز کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ تہران کو امریکا کی جانب سے مستقل جنگ بندی کے لیے سنجیدگی نظر نہیں آ رہی، اس لیے عارضی سیزفائر قابل قبول نہیں۔

عہدیدار نے تصدیق کی کہ پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہو چکی ہے، تاہم ایران اس پر محتاط انداز میں غور کر رہا ہے اور کسی بھی قسم کے دباؤ یا ڈیڈ لائن کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی عسکری قیادت نے ایک نیا سفارتی منصوبہ پیش کر دیا ہے، جس کے تحت فوری جنگ بندی اور بعد ازاں جامع معاہدے کی تجویز دی گئی ہے۔

Related posts

ایران کے بیشتر میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا، اسرائیل

Mobeera Fatima

سعودی عرب، طائف میں حوثی ڈرون حملہ ناکام، ملبہ گرنے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی زخمی

Mobeera Fatima

خان یونس ، اسرائیلی طیاروں کی اسکول میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر بمباری ، 29 شہید

Mobeera Fatima

Leave a Comment