Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حکومت کا پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے پیٹرولیم بحران سے نکلنے کیلئے پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کرنےکا فیصلہ کیا ہے،ذاتی گاڑیوں کیلئے شہریوں کے لیے پیٹرول کا کوٹہ مختص کیا جائے گا۔

وزارت آئی ٹی کی جانب سے پیٹرول پمپس پرفراہم کرنےکیلئےموبائل فونزکی جانچ مکمل کرلی گئی ہے،اس کے علاوہ موبائل فونزپرفیول منیجمنٹ کے لیے تیارکی گئی ایپلی کیشن کی ٹیسٹنگ بھی مکمل ہو گئی ہے۔

اس منصوبے سے متعلق تفصیلات وزارت آئی ٹی کی طرف سے کابینہ ڈویژن کو بھیج دی گئی ہیں۔ پیٹرول پمپس کو موبائل فون دیے جائیں گے،آئل مارکیٹنگ کمپنیاں موبائل فونزکیلئےرقم دیں گی۔

Related posts

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 خارجی دہشتگرد مارے گئے

Mobeera Fatima

9 مئی کے وعدہ معاف گواہ واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ اپنے بیان سے منخرف ہو گئے

Mobeera Fatima

پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال ، مسافروں کو شدید مشکلات

Mobeera Fatima

Leave a Comment