Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی ، قافلوں کی آمد جاری

پاکستان تحریک انصاف آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، ضلعی انتظامیہ نے کاہنہ مویشی منڈی میں جلسے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

لاہور کے قصور روڈ کاہنہ کے مقام پر جلسہ کے لیے پی ٹی آئی کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنان لاہور پہنچیں گے۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کے  جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ منتظمین سٹیج، خواتین اور مردوں کے انکلوژر کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے اور بھگدڑ روکنے اور مناسب پارکنگ کا انتظام پرائیویٹ سکیورٹی اور رضاکاروں کے ذریعے یقینی بنانا جلسہ منتظمین کی ذمہ داری ہو گی۔

شرائط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا 8 ستمبرکو اسلام آباد میں کی گئی تقریر پر معافی مانگیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر سے باہر سے آنے والے جتھے روزمرہ کے معمولات میں خلل نہیں ڈالیں گے اور جلسے کے دوران ریاست یا اداروں کے خلاف نعرے اور بیانات نہیں دیئے جائیں گے۔

 

Related posts

لاس اینجلس اولمپکس 2028میں کرکٹ کو بھی شامل کر لیا گیا

Mobeera Fatima

آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے ؟ صحافی کے سوال پر نوازشریف نے کیا جواب دیا؟

Mobeera Fatima

سندھ کا اعلیٰ تعلیم بجٹ وفاق سے بھی زیادہ رکھنے کی تجویز

admin

Leave a Comment