تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان اور 36 کارکنوں کو میانوالی جیل سے رہا کر دیا گیا۔
امجد علی کی 9 مئی کے 2 مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی تھی جس کے بعد وہ جیل سے رہا ہو کر گھر پہنچ گئے۔
امجد علی خان کو انسداد دہشگردی عدالت سرگودھانے بری کر دیا تھا تاہم جمعرات کو 3 ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا ، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کمشنر نے تین ایم پی او کے احکامات واپس لے لیے جس کے بعد انہیں میانوالی جیل سے رہا کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں میانوالی جیل سے پی ٹی آئی کے 36 کارکنوں کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔