Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

توثیق حیدر کا بڑی عید پر کراچی اور لاہور کا موازنہ

کراچی: توثیق حیدر نے کہا ہے کہ کراچی کا مقابلہ کوئی نہیں۔

توثیق حیدر نے کہا کہ لاہور اور کراچی کا موازنہ بہت زیادہ کیا جاتا ہے لیکن ایک چیز میں کراچی کا مقابلہ کوئی نہیں اور وہ ہے کراچی اور بقرہ عید کا فیسٹیول۔

فیسٹیول اس لیے کہہ رہا ہوں کہ پورا ایک جشن ہے، پورے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کراچی میں لگتی ہے، نوجوان منڈی میں جا رہے ہیں ، جانور نہیں بھی خرید رہے تو بھی منڈیوں کا رخ ہو رہا ہے۔

توثیق حیدر نے کہا کہ پوری پوری رات سڑکوں پر لائٹیں لگی ہوئی ہیں لوگ باہر بیٹھے ہوئے ہیں، گپیں لگ رہی ہیں، کھانے چل رہے ہیں۔

اداکار توثیق حیدر نے کہا کہ جانور بھاگ رہے ہیں انہیں پکڑ رہے ہیں، کراچی کے لوگ کتنے وضع دار ہیں، اتنے چیلنجز کے باوجود زندہ رہنا چاہتے ہیں۔

Related posts

لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند، کنٹینرز لگا دیے گئے

Mobeera Fatima

50 ویں چیف آف دی آرمی اسٹاف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، پشاور کور کی جیت

Mobeera Fatima

حکومت کا حصہ بننا آبیل مجھے مار کی مانند، سیاسی موت کے سوا کچھ نہیں، حافظ حمداللہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment