Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، صاحبزادہ فرحان اب بھی سب سے آگے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صاحبزادہ فرحان اب بھی تمام بیٹرز سے آگے ہیں۔

صاحبزادہ فرحان ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں، وہ 383 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، اس فہرست میں زمبابوے کے برین بیننٹ 292 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جنوبی افریقہ ایڈن مارکرم 268 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ چوتھی پوزیشن پر ویسٹ انڈیز کے شمرون ہیں انہوں نے 248 رنز بنائے ہیں۔

پانچویں نمبر پر بھارت کے سوریا کمار یادیو ہیں انہوں نے 231 رنز بنا رکھے ہیں، اس فہرست کو دیکھا جائے تو صاحبزادہ فرحان، زمبابوے کے برین بیننٹ اور ویسٹ انڈیز کے شمرون ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ صاحبزادہ فرحان کی جگہ ٹاپ پوزیشن ایڈن مارکرم کے حصے میں آتی ہے یا پھر سوریا کمار یادیو کے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ دونوں صاحبزادہ فرحان کے اسکور تک پہنچ ہی نہ سکیں اور صاحبزادہ فرحان کی شہنشاہی برقرار رہے۔

Related posts

سرگودھا اور فیصل آباد میں 35 ہزار سے زائد نوجوانوں کی شرکت

Mobeera Fatima

روہت شرما اور کوہلی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا حصہ ہونگے، جے شاہ کی تصدیق

Mobeera Fatima

سری لنکا کے فاسٹ بولر متھیشا پتھیرانا ٹی 20ورلڈکپ سے باہر

Mobeera Fatima

Leave a Comment