Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ، پاکستان اور بھارت 13 بار آمنے سامنے آئے

پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 بار آمنے سامنے آئے۔

ان تیرہ مقابلوں میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے، بھارت نے تیرہ میچوں میں سے 9 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان تین میچوں میں کامیاب رہا ایک میچ برابر رہا۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان اور بھارت 14 ستمبر 2007 کو پہلی بار مدمقابل آئے، یہ میچ برابری پر ختم ہوا۔ 24 ستمبر 2007 کو دوسرا میچ بھارت نے 5 رنز سے جیت لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 30 ستمبر 2012ء میں کھیلا گیا، جس میں بھارت آٹھ وکٹوں سے کامیاب رہا، چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 دسمبر 2012 کو بنگلور میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔

پانچواں میچ 28 دسمبر 2012 کو احمد آباد میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دی۔ چھٹا میچ 21 مارچ 2014ء کو میرپور میں کھیلا گیا جو بھارت کے نام رہا، بھارت نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

Related posts

ایشین کرکٹ کونسل کا بھارتی کرکٹ ٹیم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنے کا امکان

Mobeera Fatima

ٹی20 ٹیم میں بابر اعظم اور رضوان کی واپسی کا امکان ختم

Mobeera Fatima

مچل اسٹارک نے 15 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ کا 78 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment