Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:ایک ہی دن میں 2 ہیٹ ٹرکس

انگلینڈ اور آسٹریلوی بولرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  تاریخ رقم کردی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس جورڈن اور آسٹریلیا کے بولر پیٹ کمنز نے ایک ہی دن میں ہیٹ ٹرکس کرکے  نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

انگلش بولر کرس جورڈن نے 23 جون کو برج ٹاؤن میں امریکہ کے خلاف ہیٹ ٹرک بنائی۔ انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

23 جون کو ہی افغانستان کے خلاف میچ میں آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔ پیٹ کمنز نے میچ کے 18 ویں اوور کی آخری بال پر افغان کپتان راشد خان کی وکٹ لی۔ آخری یعنی 20 ویں اوور کی پہلی بال پر کریم جنت اور دوسری بال پر گلبدین نائب کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کی۔

تین روز قبل پیٹ کمنز نے بنگلا دیش کے خلاف میچ میں بھی ہیٹ ٹرک کی تھی۔

Related posts

رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات ، ہزاروں سرکاری ملازمین کے متاثر ہونے کا خدشہ

Mobeera Fatima

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قطر، ایران، ترکی اور روس کا ردعمل

Mobeera Fatima

حکومت کے مجموعی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment