Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سپریم کورٹ نے افغان شہریوں کو شہریت دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا

سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان شہریوں کو پاکستان اوریجن کارڈ اور شہریت دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

پاکستانی خاتون سے شادی کی بناپر افغان باشندے کو پاکستان اوریجن کارڈ جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ہم نے پشاور ہائیکورٹ کے یکم دسمبر 2023 کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ افغانی پاکستانی سے شادی کرے تو پی او سی کارڈ جاری کیا جائے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ شہریت کس بنیاد پر دی جا سکتی ہے اور کتنے درخواست گزار ہیں؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ نے جواب دیا کہ کل 117 درخواست گزار ہیں، جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ یہ تو وہ لوگ ہیں جو سامنے آگئے ہیں، مزید بھی بہت سے ہوں گے۔

Related posts

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے یکم اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی

Mobeera Fatima

انڈے مزید مہنگے ، مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری

Mobeera Fatima

افغان طالبان رجیم کا ایک بار پھر انگوراڈہ میں سول آبادی پربزدلانہ حملہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment