Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری دے دی

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گوجرانوالہ کے ہر علاقے کو فیڈر بسوں کے ذریعے میٹرو ٹرین سے منسلک کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے منصوبے میں دو ٹنل سیکشن شامل کرنے اور 17 سے 19 کلومیٹر ٹریک کو انڈرگراؤنڈ گزارنے کی منظوری بھی دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ 31.5 کلومیٹر طویل یہ منصوبہ گکھڑ سے ایمن آباد تک پھیلا ہوگا، جس کی تکمیل کے لیے 12 ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے۔ اس منصوبے میں 24 اسٹیشن بنائے جائیں گے جن میں سے 2 انڈرگراؤنڈ ہوں گے۔

ہر اسٹیشن اور ڈپو پر سولر سسٹم نصب کیا جائے گا جبکہ گرجاکھ، چن دا قلعہ اور گوندلا والا میں ڈپو قائم کیے جائیں گے۔ منصوبے کے دونوں اطراف 62 کلومیٹر طویل ڈرین بھی تعمیر کی جائے گی اور ایک جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم ہوگا۔

Related posts

پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کو نمایاں طور پر پیچھے چھوڑ دیا ، سوشانت سنگھ کا اعتراف

Mobeera Fatima

گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس شروع کرنے پر غور

Mobeera Fatima

یکم جولائی سے17 اگست تک بارشوں کے دوران 189 افراد جاں بحق، 333 زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment