Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے عدالت میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ عوام پر شدید معاشی بوجھ ڈال رہا ہے جبکہ خطے کے دیگر ممالک میں قیمتیں نسبتاً مستحکم ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق یہ اضافہ آئین کے آرٹیکل 9، 14، 18، 23 اور 24 کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور قیمتوں کے تعین کے لیے شفاف اور قانونی طریقہ کار وضع کرنے کا حکم دیا جائے۔

Related posts

پارٹی کے دو ایم این ایز پارٹی سے رابطے میں نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کا اعتراف

Mobeera Fatima

ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی

Mobeera Fatima

سوات اور گردو نواح میں 5.1 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

Mobeera Fatima

Leave a Comment