Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سرگودھا میں تھانہ لکسیاں پولیس پرمسلح افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او شہید

سرگودھا کے تھانہ لکسیاں میں پولیس کے ایک چھاپے کے دوران مسلح افراد نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ چھاپے کے دوران پیش آیا جب اہلکارمشتبہ افراد کیخلاف کارروائی کررہے تھے، ملزمان فائرنگ کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہو گئے اورابھی تک پولیس کی حراست میں نہیں آئے۔

پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کرملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور فوراً کارروائی کرنے کے لئے اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

واقعے کے بعد سرگودھا پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اوردہشت گردوں کوجلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں۔

Related posts

پنجاب میں سرکاری و نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

Mobeera Fatima

عمارتیں بنانے سے زیادہ سروس ڈیلیوری پر توجہ دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

Mobeera Fatima

منافرت اور فرقہ واریت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، مریم نواز

Mobeera Fatima

Leave a Comment