Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے ہوں گی، نوٹیفکیشن جاری

سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

سندھ بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، سکھر، حیدرآباد، کراچی سمیت سندھ میں یکم جون سے چھٹیوں کا آغاز ہو گا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،محکمہ تعلیم کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ہوں گی۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں مئی میں ہیٹ اسٹروک نہ ہونے کی وضاحت کی تھی، جس کے بعد چھٹیاں یکم جون سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سے قبل پنجاب کی طرح تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات قبل از وقت کرنے پر غور کیا جا رہا تھا، واضح رہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 25 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

Related posts

جنرل اسمبلی کا غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کامطالبہ، 2قراردادیں منظور

Mobeera Fatima

پشاور میں آٹا مزید مہنگا، 80 کلو آٹے کی بوری 10 ہزار روپے کی ہو گئی

Mobeera Fatima

پنجاب سیاہ دور سے ترقی کی طرف گامزن، آج تک ایک شکایت بھی نہیں ملی، وزیراعلیٰ

admin

Leave a Comment