Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

طلباء نے یوٹیوب سے بم بنانے کا طریقہ سیکھ کر ٹیچر کی کرسی کو دھماکے سے اُڑا دیا

 بھارت کی ریاست ہریانہ کے کالج میں طلباء نے اپنی ٹیچر کی کرسی کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خوش قسمتی استانی طلبا کے اس خطرناک حملے میں محفوظ رہیں، یہ دھماکہ بارہویں جماعت کے طلباء کے ایک گروپ نے ٹیچر کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہوکر کیا تھا۔

طلباء نے بم بنانے کا طریقہ یوٹیوب پر دیکھ کر سیکھا اوراسے ٹیچر کی کرسی میں اس طرح لگا دیا کہ کسی کو شک نہ ہو۔

تاہم خوش قسمتی سے یہ بم ٹیچر کے کرسی پر بیٹھنے سے قبل ہی پھٹ گیا، دھماکا کرنے میں ملوث 13 طلباء کی رجسٹریشن معطل کردی گئی۔

Related posts

امن کیلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، امریکہ

Mobeera Fatima

زرعی ٹیکس کی شرح کارپوریٹ سیکٹر کے برابر ، پاکستان نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا

Mobeera Fatima

پہلگام فالس فلیگ: مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت قتل میں اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment