پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے بتایا کہ میں موٹروے پر پھنسنے کے باعث جلسہ گاہ تک نہ پہنچ سکا تھا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا 7 بجے تک جلسہ ختم کریں گے لیکن راستے بند کردیے گئے تھے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میں موٹروے پر پھنسا تھا جس کی وجہ سے جلسے میں نہیں پہنچ سکا
انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن و امان میں خلل نہیں چاہتے تھے، آئینی و قانونی راستے اختیار کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے انتظامیہ کی طرف سے مشروط اجازت ملنے کے بعد اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاور شو کیا تھا۔ جلسے میں ملک بھر سے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔