Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 918 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 722 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 14 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ، انٹر بینک میں 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 68 پیسے پر آ گئی ہے۔

Related posts

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

200 یونٹ تک مفت بجلی دینا ممکن نہیں، وفاقی وزیر توانائی

Mobeera Fatima

Leave a Comment