Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 13 ہزار کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 13 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، 100 انڈیکس میں 519 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 236 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار717 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 66 پیسے کا ہو گیا ہے۔

Related posts

اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ، خان یونس میں دوبارہ آپریشن سے ایک لاکھ 80 ہزار فلسطینی بے گھر

Mobeera Fatima

امریکی صدارتی انتخابات ، 3 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز

Mobeera Fatima

مرغی کے گوشت کی قیمت 504 روپے کلو ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment